islamic-sources

  • features

    1. صفحہ اوّل

    2. کتابیں

    3. کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں

    کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں

    • عبدالوارث گل
    • ادارہ حقوق الناس ویلفئیر فاؤنڈیشن لاہور
    • ۲۰۱۳
    download

      Download

    کرسمس کی حقیقت تاریخ کے آئینے میں
    Rate this post
    description book specs comment

    کرسمس دو الفاظ کرائسٹ او ر ماس کا مرکب ہے کرائسٹ مسیح کو کہتے ہیں  اور ماس  کا مطلب اجتماع، اکٹھا ہونا ہے  یعنی مسیح کے لیے  اکٹھا ہونا گویا کرسمس سے مراد حضرت عیسیٰ ؑ  کا یوم ولادت منانا ہے ۔ دنیا کے مختلف خطوں میں کرسمس کو مختلف ناموں سے یاد کیا  جاتا ہےاور عالم عیسائیت میں بڑے بڑے مسیحی فرقے  اس  دن کو کرسمس  کے  نام   سے ایک مقدس  مذہبی  تہوارکے طور پر   بڑی دھوم دھام  سے  مناتے ہیں اور اس میں مختلف بدعات و خرافات  کی جاتی  ہیں ایک مسلمان  کا  کسی مسیحی کو اس موقع پر مبارکباد دینا یا  ان تہواروں میں شرکت کرنا شرعی اعتبار سے  قطعاً جائز نہیں ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’کرسمس کی حقیقت  تاریخ  کے آئینے میں ‘‘ محترم عبدالوارث گل  ( جو کہ مسیحت کے  خارزار سے گلشن اسلام  میں آئے  ہیں ) کی ایک  اہم تحریر ہے  جس میں انہوں نے  تاریخ کےآئینے میں  کرسمس کی حقیقت اور   اس کی شرعی  حیثیت  کو دلائل  سے واضح کیاہے ۔اس سے  صدق  دل  سے اسلام  کے چشمہ صافی سے اپنی  پیاس  بجھانے  کی جستجو کرنے  والوں کو  بے جا  مشرکانہ  رسوم اور بدعات سے کنارہ کشی کرنے کی رہنمائی ملتی ہے

    • عبدالوارث گل
    • ادارہ حقوق الناس ویلفئیر فاؤنڈیشن لاہور
    • ۲۰۱۳
    • طبع اول
    • دارالحسنی الفضل مارکیٹ لاہور