islamic-sources

  • features

    1. صفحہ اوّل

    2. کتابیں

    3. مکالمات نبوی

    مکالمات نبوی

    • ابو یحیی امام خان نوشھروی
    • ادارہ ترجمان السنۃ
    • ۲۰۰۱
    download

      Download

    مکالمات نبوی
    Rate this post
    description book specs comment

    سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔ قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب متنوع انداز میں لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “مکالمات نبوی ﷺ “حضرت مولانا ابو یحیی امام خان نوشھروی کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کے مختلف مکالمات ،جو آپ نے مختلف مواقع پر مختلف لوگوں سے کئے تھے ،انہیں ایک جگہ جمع کر دیا ہے۔ یہ کتاب سیرت کے میدان میں ایک منفرد حیثیت کی حامل ہے

    • ابو یحیی امام خان نوشھروی
    • ادارہ ترجمان السنۃ
    • ۲۰۰۱
    • طبع اول