islamic-sources

  • features

    1. صفحہ اوّل

    2. کتابیں

    3. مطالعہ حدیث

    مطالعہ حدیث

    • مولوی محمد حنیف یزدانی
    • علم و عرفان پبلشرز
    • ۱۹۹۹
    download

      Download

    مطالعہ حدیث
    Rate this post
    description book specs comment

    اس کتاب میں ثابت کیاگیاہے کہ حدیث وسنت کی تدوین تاریخی تقاضوں کے بجائے خالصتہ دینی عوامل کی بناء پرہوئی ہے اوراپنے دامن میں یہ اس طرح سےاستناد،اتصال اورتسلسل کولیے ہوئے ہے جس کی دنیاکے تاریخی لٹریچرمیں نظیرنہیں پائی جاتی۔ہم اس میں اس حقیقت کااظہاربھی کرچکےہیں کہ محدثین کرام نے نہ صرف رواۃ کے بارے میں جرح وتعدیل سے کام لیاہے بلکہ ان پیمانوں اوراصولوں کی تشریح بھی فرمائی ہےجن کےبل پرمتن ونفس مضمون کی صحت واستواری کابھی ٹھیک ٹھیک اندازہ کیاجاسکتاہے۔رہاتیسراعتراض تواس کابھی ہم نے اس کتاب میں تفصیل سے جواب دیاہے اوربتایاہے کہ فتنہ وضع حدیث کب ابھرا،کن اسباب و وجوہ نے اس کو تقویت پہنچائی اور محدثین کرام نے اس کے انسدادکے لیے کیا کیا مساعی جمیلہ انجام دیں۔نیز اس سلسلے میں کن ایسی علمی وتحقیقی کسوٹیوں کی نشان دہی کی،جن کے ذریعے نہ صرف موضوع حدیثوں کوآسانی سے پہچاناجاسکتاہے بلکہ ان سے فن تاریخ میں ان حقائق کی تعیین بھی کی جاسکتی ہے جوصحیح اوردرست ہیں اوران واقعات کوبھی دائرہ علم وادراک میں لایاجاسکتاہے جوتصحیف والحاق کی دخل اندازیوں کاکرشمہ ہیں ۔دوسرے لفظوں میں یوں کہناچاہیے کہ حدیث وسنت  کے ذخائرمحض انواررسالت اورفیوض نبوت کے ان پہلوؤں ہی کی عکاسی نہیں کرتے جوہمارے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ،بلکہ اپنے جلومیں حفظ وصیانت کےان علو م ومعارف کوبھی لیے ہوئے ہیں جن کی بناپرکسی واقعہ کےمدارج صحت وضعف کاتعین ہوتاہے۔یہ علوم ومعارف کیاہیں اوراحادیث نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے لے کر عہدتدوین  تک حفظ وصیانت کے کن مرحلوں کوطے کیااورکیونکر علم و حکمت کے یہ لعل وگہراتصال وتسلسل کےساتھ ہم تک پہنچے۔ان تمام امورکوجاننے کے لیے اصل کتاب کامطالعہ ضروری ہے جوچھوٹے بڑے پندرہ ابواب پرمشتمل ہے۔اس میں ان تمام فنی مباحث کی تفصیل مذکورہے،جن کوجانے بناحدیث کاکماحقہ ،علم حاصل نہیں ہوسکتاہے۔

    • مولوی محمد حنیف یزدانی
    • علم و عرفان پبلشرز
    • ۱۹۹۹
    • طبع اول
    • گنج شکر پرنٹر لاہور