islamic-sources

  • features

    1. صفحہ اوّل

    2. کتابیں

    3. مسیحیت علمی اور تاریخی حقائق کی روشنی میں

    مسیحیت علمی اور تاریخی حقائق کی روشنی میں

    • متولی یوسف چلپی
    • مجلس تحقیقات و نشریات اسلام لکھنو
    • طبع اول
    download

      Download

    مسیحیت علمی اور تاریخی حقائق کی روشنی میں
    Rate this post
    description book specs comment

    اسلام نے اہل کتاب (یہود ونصاری ) کے ساتھ روز اول ہی سے رواداری اور صلح جوئی کا رویہ اپناتے ہوئےانہیں مشرکین سے الگ اور ایک ممتاز مقام دیا اور ان کے ساتھ خصوصی رعایت کرتے ہوئے انہیں ایک نقطہ اتفاق (توحید) کی طرف بلایا۔قرآن مجید میں جابجا یہود ونصاری کا ذکر خیر بھی ہوا اور نصاری کو یہود کے مقابلے میں مسلمانوں سے زیادہ قریب اور ان کا دوست بتایا گیا۔اسلام کی انہی تعلیمات کا یہ اثر تھا کہ مسلمانوں نے اہل کتاب کے ساتھ مصالحت کا رویہ قائم رکھا اور مناظرانہ بحثوں میں علمی وتحقیقی انداز اپنایا اور مسیحیت کے اپنے مطالعے اور تحقیقی دلچسپیوں کا موضوع بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب”مسیحیت، علمی اور تاریخی حقائق کی روشنی میں” مصر کے معروف عالم دین محترم متولی یوسف چلپی کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم مولوی شمس تبریز خاں صاحب نے کیا ہے، جو اسی سلسلے کی ایک مفید اور اچھی کڑی ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے عیسائیت کی تاریخ، مسیحیت کے مآخذ،مسیحی کونسلوں اور نئے پرانے فرقوں اور مسیحیت کی اصلاحی تحریکوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے، اور خاص طور پر قرآن مجید کے بیانات اور اس کے بتائے ہوئے خطوط پر غور وفکر کیا گیا ہے ۔ گویا یہ کتاب اردو زبان میں عیسائیت کے بے لاگ مطالعہ وجائزہ اور معروضی انداز بحث کا ایک نمونہ ہے۔

    • متولی یوسف چلپی
    • مجلس تحقیقات و نشریات اسلام لکھنو
    • طبع اول
    • لکھنو پبلشنگ ہاؤس لکھنو