islamic-sources

  • features

    1. صفحہ اوّل

    2. کتابیں

    3. مختصر الترغیب والترہیب

    مختصر الترغیب والترہیب

    • شیخ الاسلام حافظ ابن حجر عسقلانیؒ
    • دار العلم
    • ۲۰۰۷
    download

      Download

    مختصر الترغیب والترہیب
    Rate this post
    description book specs comment

    امت محمد یہ ﷺ کا اعزاز وامتیاز ہےکہ حفاظت ِقرآن وسنت   کے تکوینی فیصلے کی تکمیل وتعمیل اس کے علمائے محدثین کے ہاتھوں ہوئی۔ ائمہ محدثین نے مسانید، مصنفات، سنن، معاجم وغیرہ کی صورت میں مختلف موضوعات پر مجموعہ ہائے حدیث ترتیب دئیے۔ کسی نے احادیث ِ احکام منتخب کیں تو کسی نے عمل الیوم واللیلہ ترتیب دیا۔ بہت سےعلماء نے الزہد والرقائق کے عنوان سے احادیث جمع کیں۔ تو کسی نے اذکار کا گلدستہ تیار کیا۔ یہ ایک طویل سلک مروارید ہے اور اسی سلک میں منسلک ایک نمایاں نام ’’ الترغیب والترہیب ہے۔ اس عنوان سے مختلف ائمہ نے کتابیں کیں ہیں۔ لیکن اس میں جو شہرت ومقبولیت ساتویں صدی ہجری کے مصری عالم دین امام منذری کی تصنیف کوملی وہ انہی کا حصہ ہے۔ یہ عظیم کتاب اپنی جامعیت، حسن ترتیب ،عناوین کے تنوع اور ان کی مناسبت سےمجموعہ احادیث کا ایک دائرۃ المعارف ہے۔ یہ کتاب چار ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی نے اس کا اختصار کیا اور اختصار اس طرح کیا کہ اس کی جامعیت میں کمی نہیں آنے دی۔ زیرتبصرہ کتاب اسی اختصار کا اردو ترجمہ ہے۔ ترجمہ کی سعادت معروف عالم دین مترجم کتب کثیرہ جناب محمد خالد سیف نےحاصل کی ہے۔ عام قارئین کی سہولت کے لیے مراجعت کرتے وقت محدث العصر علامہ ناصرالدین البانی  کی تعلیقات کی روشنی میں احادیث کی صحت وضعف کی طرف   اشارہ کردیاگیا ہے۔

    • شیخ الاسلام حافظ ابن حجر عسقلانیؒ
    • دار العلم
    • ۲۰۰۷
    • طبع اول
    • بھاوے پرائیویٹ لمیٹیڈ