islamic-sources

  • features

    1. صفحہ اوّل

    2. کتابیں

    3. محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر عہد رواں

    محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر عہد رواں

    • کیرن آرمسٹرانگ
    • نشریات لاہور
    • پی پی ایچ پرنٹرز لاہور
    download

      Download

    محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر عہد رواں
    Rate this post
    description book specs comment

    سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع  ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔ قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو  آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے و خوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “محمدﷺ پیغمبر عھد رواں”ایک انگریز مصنف کی انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم نعیم اللہ ملک صاحب نے کیا ہے

    • کیرن آرمسٹرانگ
    • نشریات لاہور
    • پی پی ایچ پرنٹرز لاہور