islamic-sources

  • features

    1. صفحہ اوّل

    2. کتابیں

    3. محاضرات سیرت

    محاضرات سیرت

    • ڈاکٹر محمود احمد غازی
    • الفضل ناشران
    • ۲۰۰۹
    download

      Download

    محاضرات سیرت
    1 (20%) 1 vote
    description book specs comment

    نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔ اخلاق و آداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ہر مولف نے سیرت لکھتے وقت کچھ نہ کچھ اصول سامنے رکھے ہیں،جنہیں علم سیرت بھی کہا جا سکتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” محاضرات سیرت ﷺ” محترم ڈاکٹر محمود احمد غازی صاحب﷫ کی تصنیف ہے۔جو درحقیقت ان کے ان دروس اور لیکچرز پر مشتمل ہے جو انہوں نےراولپنڈی اور اسلام آباد میں درس قرآن کے حلقات سے وابستہ مدرسات قرآن کے سامنے پیش کئے۔ یہ محاضرات مختصر نوٹس اور اشاروں کو سامنے رکھ کر زبانی ہی دیئے گئے تھے۔لیکن احباب کے اصرار پر بعد میں انہیں کتابی شکل دے دی گئی۔جو مختلف طباعتی مراحل طے کرنے کے بعد کتابی شکل میں سامنے آ گئے۔مولف موصوف﷫ نے اس کتاب میں علم سیرت سے متعلقہ بارہ محاضرات کو جمع کیا ہے،جو مطالعہ سیرت کی ضرورت واہمیت،سیرت اور علوم سیرت ایک تعارف ایک جائزہ،علم سیرت آغاز ارتقاء تدوین اور توسیع،مناہج سیرت،چند نامور سیرت نگار اور ان کے امتیازی خصائص،ریاست مدینہ دستور اور نظام حکومت،ریاست مدینہ معاشرت ومعیشت،کلامیات سیرت،فقہیات سیرت،مطالعہ سیرت پاک وہند میں،مطالعہ سیرت دور جدید میں اور مطالعہ سیرت مستقبل کی ممکنہ جہتیں جیسے عنوانات پر مبنی ہیں۔ یہ ان کے سلسلہ محاضرات کی چوتھی کڑی ہے ۔اگرچہ ادارہ محدث کا ڈاکٹر صاحب کی فکر اور موقف سے کلی اتفاق ضروری نہیں ہے،لیکن اجتہادی اختلاف رائے کو قبول کرنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان محاضرات کو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔تاکہ یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء اس سے استفادہ کر سکیں

    • ڈاکٹر محمود احمد غازی
    • الفضل ناشران
    • ۲۰۰۹
    • اشاعت سوم
    • آر-آر پرنٹرز