click on book to show pdf

شمائل محمدیہ

دینِ اسلام کا ابلاغ او راس کی نشر واشاعت ہر مسلمان پر فرض ہے۔ لہذا اس انعام الٰہی کی وجہ سےایک عام مسلمان کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ جاتی ہیں کہ اصلاحِ انسانیت کےلیے  اللہ تعالیٰ نےامت مسلمہ کو ہی منتخب فرمایا ۔اور ہر دور میں مسلمانوں نےاپنی ذمہ داریوں کو محسوس کیا اور […]

  • شیخ محمد بن جمیل زینو
  • الفلاح پبلیکیشنز لاہور
  • ۲۰۰۹
شمائل محمدیہ
Rate this post
شمائل محمدیہ
اس کتاب کے بارے میں
  • جائزہ

    دینِ اسلام کا ابلاغ او راس کی نشر واشاعت ہر مسلمان پر فرض ہے۔ لہذا اس انعام الٰہی کی وجہ سےایک عام مسلمان کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ جاتی ہیں کہ اصلاحِ انسانیت کےلیے  اللہ تعالیٰ نےامت مسلمہ کو ہی منتخب فرمایا ۔اور ہر دور میں مسلمانوں نےاپنی ذمہ داریوں کو محسوس کیا اور دین کی نشر واشاعت میں گرانقدر  خدمات انجام دیں۔دور  حاضر میں  ہر محاذ پر ملت  کفر  مسلمانوں پر حملہ آور ہے  او راسلام اور مسلمانوں  کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ اور نفرت انگیز رویہ اپنائے ہوئےہیں او ر  آئے دن نعوذ باللہ  پیغمبر اسلام کی ذات  کوہدف تنقید کا نشانہ بنا کر انٹرنیشنل میڈیا کے  ذریعے  اس کی  خوب تشہیر کی جاتی ہے۔  تو یقینا ایسی صورت حال میں  رحمت کائناتﷺ کےاخلاقِ عالیہ اور آپﷺ کےپاکیزہ کردار اور سیرت کے روشن ،چمکتے اور دمکتے  واقعات کو دنیا میں عام  کرنے کی شدید ضرورت ہے  تاکہ  اسے پڑھ کر  امت مسلمہ اپنے پیارے  نبیﷺ کے خلاق  حسنہ اور اوصاف حمیدہ سے  آگا ہ ہوسکے  اور آپ کی سیرت وکردارکوروشنی میں اپنی آنے والی نسل کی تربیت کر سکے ۔زیر نظر کتاب’’شمائل محمدیہ‘‘ سعودی عرب کے  معروف عالم  شیخ محمدبن جمیل زینو کی تصنیف کاترجمہ ہے ۔جس  میں نبی کریم کی سیرت وکردار کوبہت ہی خوبصورت اسلوب میں مرتب کیاگیا ہے اوررسول اللہﷺ کی زندگی کاتقریبا ہر پہلو  موضوع بحث بنایاگیا۔ترجمہ کی سعادت  معروف عالم دین مترجم ومصنف کتب کثیرہ  ابو ضیاء محمود احمدغضنفر ﷫ نے  حاصل کی  ہے ۔ اللہ  تعالی مصنف ،مترجم اورناشرین کی  اس کاوش کو قبول فرمائے اور مسلمانوں کے لیے  مفید بنائے  ۔شمائل نبویﷺ کے حوالے  سے امام ترمذی﷫ کی  شمائل ترمذی کی شرح  خصائل نبوی(مطبوعہ انصار السنۃ،لاہور) اور شمائل سراج منیر(مطبوعہ مکتبہ قدوسیہ،لاہور ) بھی  انتہائی اہم  اور لائق مطالعہ ہیں ۔

  • تفصیلات
    • شیخ محمد بن جمیل زینو
    • الفلاح پبلیکیشنز لاہور
    • ۲۰۰۹
    • اشاعت پنجم
  • جائزے