islamic-sources

  • features

    1. صفحہ اوّل

    2. کتابیں

    3. سیرت کا پیغام نوجوانوں کے نام

    سیرت کا پیغام نوجوانوں کے نام

    • سید سلیمان ندوی
    • دار السلام سعودی عرب
    • ۱۴۳۱
    download

      Download

    سیرت کا پیغام نوجوانوں کے نام
    Rate this post
    description book specs comment

    سید سلیمان ندوی کوسیرت نگاری سے خاص مناسب تھی۔ انہوں نے نہ صرف اپنے استاد علامہ شبلی نعمانی کی ادھوری ”سیرت النبی” کو مکمل کیا بلکہ ”رحمت عالم” او ر”خطبات مدراس” کے نام سے دو مستقل بالذات کتابیں لکھیں۔خطبات مدارسسیدصاحب کی ایک بے مثال کتاب ہے ،جس میں موصوف نے سیرت نبوی ہی کوموضوع بنایاہے اوربڑے ہی ادبی وعلمی انداز سے رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کواجاگرکیاہے۔ یہ کتاب دراصل سیرت نبوی کے مختلف پہلوؤں اور اسلام کے پیغام پر مشتمل آٹھ (8)خطبات کا مجموعہ ہے, جو انہوں نے1925ء میں جنوبی ہند کے شہر مدراس میں مدارس ، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کے اجتماع میں مسلم ایجوکشنل ایسوسی ایشن آف انڈیا کی دعوت پر دیئے تھے۔ جن میں متعدداورمتنوع جہات پربحث کی گئی ہےسیرت کے موضوع پر لکھی گئی کتابوں میں یہ ایک زبردست کتاب ہے، اسلوب بیان نہایت شاندارہے، جودلوں میں ایمان کی مٹھاس پیدا کرتا ہے اور نبی کریم ﷺ کی ذات سے تعلق کو مضبوط بناتا ہے۔یہ کتاب سیرت نبوی کے بارے میں مکمل ایک لائبریری کا نچوڑہے۔ اس کتاب میں ایسے قضایا ومواقف زیر بحث آئے ہیں جن کو بہت کم ہی مولفین اپنی کتابوں میں چھیڑتے ہیں۔ بالخصوص سیرت نبوی سے متعلق باطل عزائم کی تردید اور بے سروپا دعوں کی حقیقت کو بے نقاب کرنا وغیرہ۔ چنانچہ مغربی اہل قلم نے اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف جو زہر افشانی کی ہے اور انہیں طعن وتشنیع کا نشانہ بنایاسید صاحب نے اس کا جائزہ لیتے ہوئے ان خطبات میں اس پر کاری ضرب لگاتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ صرف سیرت نبوی ہی وہ واحد سیرت ہے جوساری دنیا کے لیے دائمی نمونہ عمل ہے اور دنیا وآخرت کی فلاح وبہبود کا ضامن ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سیرت کا پیغام نوجوانوں کے نام ‘‘برصغیرکے معروف سیرت نگار سید سلیمان ندوی کی سیرت النبی ﷺ پرمایہ ناز کتاب ’’خطبات مدارس‘‘ ہی کا دوسرا نام ہے یہ کتاب خطبات مدارس کے نام سے ہی پہلے مرتبہ شائع ہوئی اوراب بھی اسی نام سے شائع ہورہی ہے لیکن اشاعت کتب دینیہ کے عالمی ادارے ’’دار السلام ‘‘ نے اس کی تسہیل تخریج کر کے اسے ’’ سیرت کا پیغام نوجوانوں کے نام‘‘ کے نام سے شائع کیا ہے۔ دارالسلام کے ریسرچ سکالرز نے اس مجموعۂ خطبات کے وہ تمام مشکل الفاظ تبدیل کردئیے ہیں کہ بعد زمانی کی وجہ سے جن کافہم مشکل ہوگیا تھا۔اور اسی طرح جناب طارق جاوید عارفی صاحب نے کتاب میں   مذکور تمام حوالہ جات کی تخریج کر کے اس پراستنادکی مہر لگا دی ہے جس سےاس کتاب کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے ۔یہ کتاب سیرت محمدی ﷺ کی نہایت مستند اور جامع دستاویز ہے ۔ اسے توجہ سےپڑہیے او رزندگی کے ہر گوشے میں اسوۂ حسنہ ہی پر عمل کیجیے۔

    • سید سلیمان ندوی
    • دار السلام سعودی عرب
    • ۱۴۳۱
    • طبع اول
    • ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد