islamic-sources

  • features

    1. صفحہ اوّل

    2. کتابیں

    3. سیرت حضرت ابراہیم

    سیرت حضرت ابراہیم

    • میاں محمد جمیل
    • ابوہریرۃ اکیڈمی
    • ۲۰۰۸
    download

      Download

    سیرت حضرت ابراہیم
    Rate this post
    description book specs comment

    سیدنا حضرت ابراہیم اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر تھے ۔قرآن مجید میں وضاحت سے حضرت ابراہیم کا تذکرہ موجود ہے ۔قرآن مجید کی 25 سورتوں میں 69 دفعہ حضرت ابراہیم کا اسم گرامی آیا ہے ۔اور ایک سورۃ کا نام بھی ابراہیم ہے ۔حضرت ابراہیم نے یک ایسے ماحول میں آنکھ کھولی جو شرک خرافات میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات کا مرکز تھا بلکہ ان ساری خرافات کو حکومتِ وقت اور آپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی ۔جب حضرت ابراہیم پر بتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگی تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد آزر کو اسلام کی تلقین کی اس کے بعد عوام کے سامنے اس دعوت کو عام کیا اور پھر بادشاہ وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا ۔ اس کے باجود قوم قبولِ حق سے منحرف رہی حتیٰ کہ بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے کا حکم صادر کیا مگر اللہ نے آگ کو ابراہیم کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بنا دیا اور دشمن اپنے ناپاک اردادوں کے ساتھ ذلیل ورسوار ہوئے اور اللہ نے حضرت ابراہیم کو کامیاب کیا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرامکے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ”اے نبیﷺ جو نبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے ۔” زیر نظر کتاب ”سیرت ابراہیم” قائد تحریک دعوت توحید میاں محمد جمیل کی تصنیف ہے فاضل مؤلف نے آیات قرآنی اور احادیث کی روشنی میں حضرت ابراہیم کے تفصیلی واقعہ اور ان کی سیرت کو عام فہم انداز میں بیا ن کیا ہے ۔

    • میاں محمد جمیل
    • ابوہریرۃ اکیڈمی
    • ۲۰۰۸
    • نوواں ایڈشن
    • مکتبہ السلامیہ