click on book to show pdf

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےآنسو

اللہ کی رسول ﷺ  کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا […]

  • حافظ عبد الشکور شیخپوری
  • مقبول بک سٹال
  • طبع اول
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےآنسو
3 (60%) 1 vote
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےآنسو
اس کتاب کے بارے میں
  • جائزہ

    اللہ کی رسول ﷺ  کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا چاہتا ہے، وہ آپ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ اہل علم نے ہر دور میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کو موضوع بحث بناتے ہوئے بلاشبہ ہزاروں کتابیں لکھی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق معلومات جمع کر دی ہیں۔ یہ کتابیں محدثانہ، مورخانہ، فلسفیانہ، ادبی، اخلاقی، انقلاپی، سیاسی حتی کہ ہر اسلوب تحریر اور شعبہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں۔ سیرت پر جو کتابیں مرتب کی گئی ہیں، وہ مختلف امتیازات کی حامل ہیں۔ اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس کتاب کے مولف نے موضوعاتی اسلوب پر سیرت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ موضوعاتی اسلوب سے مراد یہ ہے کہ سیرت کے کسی ایک موضوع سے متعلق اس کے جملہ واقعات کو جمع کر دینا۔ سیرت میں شروع شروع میں جو کام ہوا، وہ اسی منہج کے مطابق تھا۔ سب سے پہلے سیرت میں مغازی پر کتابیں لکھی گئیں۔ بعد ازاں اللہ کے رسول ﷺ کے اخلاقی اوصاف پر متسقل کتب تصانیف کی گئیں۔ غرض کہ آپ کی زندگی کے ہر شعبے اور آپﷺ کی شخصیت کے ہر وصف پر مستقل تصانیف موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب میں مصنف نے سیرت سے ایسے جملہ مستند واقعات جمع کر دیے ہیں کہ جہاں آپﷺ کے مبارک آنسو جاری ہوئے۔ یہ کتاب اللہ کے رسول ﷺ  کی نرم دلی، خشیت، تقوی، تضرع، احساس تعلق، الفت و رحمت، مودت و محبت اور رحمۃ للعالمین جیسے اوصاف حسنہ پر ایک مستقل تصنیف کا درجہ رکھی ہے اور ایک امتی کے دل میں آپﷺ کی ذات سے تعلق کے احساس کو مضبوط بنیادیں فراہم کرتی ہے۔

  • تفصیلات
    • حافظ عبد الشکور شیخپوری
    • مقبول بک سٹال
    • طبع اول
  • جائزے