click on book to show pdf

خلق خیرالخلائق ﷺ

ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ ایمان ہے کہ دنیا کے کسی بھی مقام پہ  اسلامی معاشرے کی تشکیل صرف  اسی صورت میں ممکن ہے جب اس معاشرے کا ہر فرد اس یقین محکم کے ساتھ رحمت عالم کے اسوہء حسنہ کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے ۔ باالفاظ دیگر وہ اخلاق حسنہ […]

  • طالب الہاشمی
  • طہ پبلی کیشنز ، لاہور - محمد عفیف طہ
  • طبع اول
خلق خیرالخلائق ﷺ
Rate this post
خلق خیرالخلائق ﷺ
اس کتاب کے بارے میں
  • جائزہ

    ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ ایمان ہے کہ دنیا کے کسی بھی مقام پہ  اسلامی معاشرے کی تشکیل صرف  اسی صورت میں ممکن ہے جب اس معاشرے کا ہر فرد اس یقین محکم کے ساتھ رحمت عالم کے اسوہء حسنہ کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے ۔ باالفاظ دیگر وہ اخلاق حسنہ اختیار کرےاور برے اخلاق سے اپنی حفاظت کرے ۔ یعنی ایک حقیقی اسلامی معاشرہ  جن عناصر سے تشکیل پاتا ہے وہ یہ تین ہیں : پہلا قرآن ، دوسرا رسولﷺ کے ارشادات ونصائح ، تیسرا آپﷺ کی ذات گرامی  اور آپ کی حیات طیبہ کا عملی نمونہ جو آپ کے خلق عظیم یا  اسوہء حسنہ سے عبارت ہے ۔ اخلاق کے دو پہلو ہیں ایک ایجابی اور دوسرا سلبی ۔ ایجابی میں وہ امور آتے ہیں جن میں آپ نے کرنے کا حکم دیا ہے اور آپ نے خود بھی کر کے دیکھائے ہیں جیسے خوش اخلاقی  ، عفو و درگزر،حلم و تحمل ، صلح جوئی ، توکل ، خوش کلامی ، اطاعت والدین ، رحم ، غصے کو پی جانا ، حیا، صلہ رحمی ، راست گفتاری ، ایفائے عہد، عیادت ، تعزیت ، مہمان نوازی ، سخاوت ، میانہ روی وغیرہ اور سلبی میں وہ امور آتے ہیں جن سے آپﷺ نے منع کیا ہے جیسے خیانت ، دروغ گوئی ، قطع رحمی  ، تمسخر ، غیبت ، دریوزہ گری ، بےحیائی ، بخل ، حسد ، بغض ، کینہ ، تکبر اور ریاکاری آتے ہیں ۔ یہ کتاب جو قارئین کے ہاتھوں میں ہے اس کا یہی موضوع ہے ۔ جس میں اخلاق نبوی کے دونوں پہلو بہترین طریقے سے دیکھائے گئے ہیں ۔

  • تفصیلات
    • طالب الہاشمی
    • طہ پبلی کیشنز ، لاہور - محمد عفیف طہ
    • طبع اول
    • پولی پرنٹینگ پریس لاہور
  • جائزے