islamic-sources

  • features

    1. صفحہ اوّل

    2. کتابیں

    3. تفسیر ابن کثیر چهٹا حصہ

    تفسیر ابن کثیر چهٹا حصہ

    تفسیر ابن کثیر چهٹا حصہ

    • حافظ ابوالفداء عمادالدین ابن کثیر
    • لاہور
    download

      Download

    تفسیر ابن کثیر چهٹا حصہ
    Rate this post
    description book specs comment

    یہ تفسیر مشہور ترین اور عظیم الشان تفاسیر میں سے ایک ہے ، امام ابن کثیر رحمہ اللہ متوفی ۷۷۴ھ  نے کتاب اللہ کی تفسیر قرآن مجید، احادیث مبارکہ، اقوال صحابہ وتابعین سے کی ہے اگرچہ بعض مقامات پر وہ تفسیر بالرائے بھی کرتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہے۔ یہ تفسیر ابن جریرطبری کے بعد دوسری کتاب ہے – بعض اہل علم کا خیال ہے کہ تفسیر ابن کثیر ، تفسیر طبری کا خلاصہ ہے۔ مولف محترم آیت نقل کرکے اس کے عام معنی بیان کرتے ہیں ، پھر اس کی تفسیر قرآن کریم سے یا حدیث سے یا صحابہ و تابعین کے اقوال سے ذکر کرتے ہیں۔ بسا اوقات آیت سے متعلق تمام احکام وقضایا اور کتاب وسنت سے ان کے دلائل ذکر کردیتے ہیں۔ نیز فقہی مسالک کے اقوال معہ ادلہ وترجیح کا بھی اہتمام کیا ہے۔ اس تفسیر کو تفسیر بالماثور ہونے کی وجہ سے ہر دور میں خواص وعوام میں مرجع و مصدر کی حیثیت حاصل رہی ہے اگرچہ امام رحمہ اللہ نے اپنی اس تفسیر میں بہت سی ضعیف اور موضوع روایات یا منگھڑت اسرائیلیات بھی نقل کر دی ہیں جیسا کہ قرون وسطی کے مفسرین کا عمومی منہاج اور رویہ رہا ہے۔ بعض اوقات تو امام رحمہ اللہ خود ہی ایک روایت نقل کر کے اس کے ضعف یا وضع کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں لیکن ایسا کم ہوتا ہے۔اس عظیم خدمت کواردوقالب میں ڈھالنے کا کام بر صغیر کے مایہ ناز و معروف عالم دین ترجمان کتاب وسنت مولانا محمد صاحب جونا گڑھی نے انجام دیا ہے۔

    • حافظ ابوالفداء عمادالدین ابن کثیر
    • لاہور