click on book to show pdf

اوراندھیرے چھٹ گئے؟

ابو لبشر سیدنا آدم اللہ کے اولین پیغمبر ہیں ۔قرآن مجید میں ہے کہ آدم کی تخلیق مٹی سے ہوئی۔تخلیق کے بعد اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم کو خلفیۃ اللہ فی الارض قرار دیا اور فرشتوں کو حکم دیا کہ انھیں سجدہ کرو۔ ابلیس کے سوا تمام فرشتے سربسجود ہوگئے۔ ابلیس نافرمانی کے سبب راندۂ […]

  • نعیم احمد بلوچ
  • دار السلام سعودی عرب
  • ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد
اوراندھیرے چھٹ گئے؟
Rate this post
اوراندھیرے چھٹ گئے؟
اس کتاب کے بارے میں
  • جائزہ

    ابو لبشر سیدنا آدم اللہ کے اولین پیغمبر ہیں ۔قرآن مجید میں ہے کہ آدم کی تخلیق مٹی سے ہوئی۔تخلیق کے بعد اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم کو خلفیۃ اللہ فی الارض قرار دیا اور فرشتوں کو حکم دیا کہ انھیں سجدہ کرو۔ ابلیس کے سوا تمام فرشتے سربسجود ہوگئے۔ ابلیس نافرمانی کے سبب راندۂ دربار ٹھہرا۔ حضرت آدم اور ان کی بیوی ہوا جنت میں رہتے تھے۔ ان دونوں کو حکم ہوا کہ جنت کی جو نعمت چاہو، استعمال کرو مگر اس درخت کے قریب مت جانا ورنہ ظالموں میں شمار کیے جاؤ گے۔ لیکن شیطان کے بہکانے پر انھوں نے شجر ممنوعہ کا پھل کھا لیا۔اس پاداش میں حضرت آدم ؑ اور حضرت حواؑ کو جنت سے زمین کی طرف بھیج دیا گیا۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’ اور اندھیرے چھٹ گئے‘‘ جناب نعیم احمد بلوچ صاحب کی کاوش ہے اور دار السلام کی بچوں کے لیے سیریز سلسلہ واقعات انبیاء ،بچوں کے لیے سچی کہانیاں میں سے ہے۔ یہ کتابچہ سیدنا آدم کے قصہ کا تیسرا حصہ ہے ۔مرتب نے بڑے دلچسپ انداز میں سیدنا آدم کے مکمل قصہ کو ایک کہانی کی صورت اس انداز سے پیش کیا کہ ہرکوئی بڑے شوق سے اسے پڑھ سکتا ہے۔ بالخصوص بچوں کےلیے یہ کہانیاں اپنے اندر بڑی دلچسپی کا ساماں رکھتی ہیں۔ دار السلام کی بچوں کے لیے یہ منفرد کاوش ہے۔ والدین اپنے بچوں کو بازاری فضول کہانیاں، اخلاق سے گرے ہوئے ڈائجسٹ او رناولوں کی بجائے   انبیاء کے قصص واقعات کو پڑھنے کی ترغیب دیں ۔

  • تفصیلات
    • نعیم احمد بلوچ
    • دار السلام سعودی عرب
    • ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد
  • جائزے